اگر کسی شخص کو اغوا ہونے کا ڈر ہو تو وہ( یَاقَادِرُ )وضو کے دوران ہر وضو دھوتے ہوئے پڑھنے کا معمول بنا لے
انشاءاللہ دشمن اس کو اغوا نہیں کر سکے گا اول اور آخر درود شریف لازمی پڑھیے جب سے یہ وظیفہ مجھے ملا
تو میں نے بھی اس کو اپنی زندگی میں روزانہ وضو کے دوران پڑھنے کا معمول بنا لیا ہے اور اسی اسم کا
ایک اور وظیفہ مشکل کے لیے بھی ہے کہ اگر کسی شخص کو مشکل آپڑھے تو اس کی آسانی کے لیے 41 مرتبہ (یَاقَادِرُ) اول اور آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لے تو پھر دیکھیں اس کی مشکل کس طرح اس سے دور ہوتی ہے
اگر کوئی شخص کسی مصیبت میں پھنس چکا ہے یا کوئی مشکل آ پڑی ہے تو اس کے لیے ایک وظیفہ بتایا جا رہا ہے
اس پر ضرور عمل کر کے آزما لیں وظیفہ یہ ہے( یَاقَھَّارُ) 100 مرتبہ جو کوئی شخص مصیبت آ پڑھنے پر پڑے
تو انشاءاللہ اس کی مصیبت بھی جاتی رہے گی اور مشکل بھی آسان ہو جائے گی
وظیفہ شروع کرنے سے اول اور آخر لازمی درود شریف پڑھ لیجئے
اگر کسی شخص پر آفتیں آرہی ہیں حادثات پیش آ رہے ہیں تو اس کو چاہیے کہ اول اور آخر درود شریف
کے ساتھ( یَا وَکِیْلُ) سات بار روزانہ عصر کے وقت پڑھ لیا کریں انشاءاللہ آفتوں سے پناہ پائے گا
0 Comments