اہل بیت کی شان حضرت علی کا بیان(خطبہ نہجلاغہ)
خدا کی قسم میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اللہ کے پیغام کیسے پہنچائے جاتے ہیں اس کے وعدے کیسے پورے ہوتے ہیں اور اس کی آیتوں کا کیا مطلب ہے ہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت ہیں
اور ہم پر علم کے دروازے کُھلے ہیں اور شریعت ہم پر روشن ہے یاد رکھو دین کے جتنے بھی قانون ہیں ان سب کی روح ایک ہے اور ان کے سارے راستے سیدھے ہیں جو ان راستوں پر چلے گا وہ منزل تک پہنچ بھی جائے گا
اور کامیاب رہے گا اور جو ایک ہی جگہ ٹھہرا رہا وہ بھٹک گیا اور آخر کار پچھتایا اور شرمندہ ہوا اس دن کے لیے اچھے کام کرو جس دن نیکیوں کے ذخیرے کی ضرورت ہوگی اور جس روز نیتوں کا امتحان ہوگا
اگر کسی کی اپنی عقل جو اس کے ساتھ موجود ہے اس کے کام نہیں آتی تو دوسروں کی عقل جو کہیں دور ہے اس کے کس کام کی اس آگ سے ڈرو جس کی تپش سخت اور گہرائی بہت ہے
جہاں پہننے کو لوہے کا زیور اور پینے کو پیپ بھرا خون ہے ہاں اگر پروردگار کسی شخص کی نیکیوں کا ذکر لوگوں میں باقی رکھتا ہے تو وہ ذکر اس مال سے کہیں اچھا ہے جسے انسان چھوڑ جاتا ہے اور وہ بھی ایسے لوگوں کے لیے جو اس کی تعریف تک نہیں کرتے
0 Comments