Top Posts

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

34 Hazrat Ali (a.s) Aqwal e Zareen Heart Touching 2 lines in Urdu Written Text

 


عبرتوں سے نصیحت حاصل کرو زمانے کے انقلاب سے سیکھو
 اور جو کوئی بھی تمہیں خبردار کر رہا ہے اس کی بات سے فائدہ اٹھاؤ  


جو باتیں تم نہیں جانتے انہیں منہ سے نہ نکالو 
کیونکہ زیادہ تر سچائی انہی چیزوں میں ہے
 جن سے تم بے خبر ہو 



سمجھدار وہ ہے جو اپنی حقیقت کو جانتا ہے
 انسان کی جہالت اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی
 کہ وہ اپنے اپ کو نہ پہچانے 



یہاں کوئی نعمت اس وقت تک نہیں ملتی
 جب تک کوئی دوسری نعمت ہاتھ سے نکل نہ جائے
 تمہیں عمر کا ایک دن ملتا ہے تو ایک دن گھٹ بھی جاتا ہے 



یہ دنیا ایک پھیلا ہوا سایہ ہے 
جو بس چند روز رہتا ہے اور پھر ڈھل جاتا ہے 

 

وہ نیک نامی جسے اللہ لوگوں میں عام کرا دے اس مال اور دولت سے کہیں اچھی ہے

 جسے انسان مر کر دوسروں کے لیے چھوڑ جائے 



اگر تم اپنے کسی بھائی کے عیب چھپاتے ہو تو صرف اس خیال سے کہ
 وہ بھی اسی طرح تمہارے عیب چھپائے گا 


دنیا کا کام ہے کہ صبح کو کسی کی دوست بن کر اس کی طرف سے بدلے لینے لگتی ہے
 تو شام ہوتے ہوتے ایسی انجان بن جاتی ہے جیسے کوئی جان پہچان ہی نہ تھی 


یہ دنیا اس شخص کے لیے سب سے بُرا گھر ہے
 جو اسے بُرا نہ سمجھے اور اس میں رہ کر اس سے ڈرتا نہ ہو 



تمہیں چاہیے کہ جو شخص دوسروں کے عیب جان لے 
وہ اپنی زبان بند رکھے کیونکہ اسے خود اپنے گناہ اچھی طرح معلوم ہے 


اپنے کام سے کام رکھو آپس کے جھگڑوں کو ختم کرو
 توبہ کرو کہ توبہ تمہارے ساتھ رہے گی
 اگر تعریف کرنا ہے تو صرف اپنے پالنے والے کی تعریف کرو
 اور اگر بُرا کہنا ہے تو اپنے نفس کو بُرا کہو 


حضرت علی فرماتے ہیں اے لوگو وہ زمانہ تمہارے سامنے آنے والا ہے 
جس میں پورے اسلام کو اس طرح اوندھا کر دیا جائے گا 
جیسے بھرے ہوئے برتن کو الٹ دیا جاتا ہے 



حضرت علی فرماتے ہیں اس دن سے ڈرو جب تمہارے کاموں کی چھان پھٹک ہوگی
 اس روز سب کچھ لرز اٹھے گا یہاں تک کہ بچے بھی خوف سے بوڑھے ہو جائیں گے  


اگر کسی سچ کو تم ناپسند کرتے ہو اس پر تمہارا متفق اور متحد ہونا 
کسی ایسے جھوٹ پر تمہارے منتشر یعنی پریشان ہونے سے اچھا ہے
 جسے تم پسند کرتے ہو


نیک عمل کرو مگر کسی کو دکھانے سنانے کے لیے نہیں
 جو نیکی کسی دوسرے شخص کو دکھانے کے لیے کی جاتی ہے 
اللہ اس نیکی کا اجر اسی دوسرے شخص کے حصے میں ڈال دیتا ہے 




حضرت علی فرماتے ہیں تمہارے متعلق دو باتوں سے ڈرتا ہوں 
ایک تو یہ ہے کہ کہیں خواہشات کے جال میں نہ اُلجھ جاؤ
 دوسرے، کہیں بہت زیادہ اُمیدیں نہ باندھ لو 


وہ شخص خوش نصیب ہے جسے اپنے ہر عیب کی اتنی خبر ہو 
کہ دوسروں میں عیب نہ ڈھونڈتا پھرے 



تمہارے چھوٹوں کو چاہیے کہ اپنے بڑوں کی طرح زندگی گزاریں
 اور بڑوں کو چاہیے کہ اپنے چھوٹوں پر مہربان رہیں 


انسان کو چاہیے کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھ
ے کیونکہ یہ ذرا سی شے اپنے مالک سے سرکشی
 اور منہ زوری کرتی رہتی ہے 


یاد رکھو کہ دنیا سے بڑی بڑی اُمیدیں لگانا عقل کو بھول میں ڈال دیتی ہے

 اور اللہ کی یاد دل سے جاتی رہتی ہے 



اُمید تو آنے والے ہی سے ہوتی ہے
 جانے والے سے تو مایوسی ہوتی ہے 



صبح ہو جائے تب بھی مسافروں کو احساس ہوتا ہے
 کہ رات کے سفر میں کتنے فائدے تھے 


مومن کی زبان اس کے دل کے پیچھے 
اور منافق کا دل اس کی زبان کے پیچھے ہوتا ہے 


اگر دو آدمی ہوں تو ایک کا دوسرے پر حق اس وقت ہو سکتا ہے
 جب دوسرے کا بھی پہلے پر حق ہو 

You Will Listen First Time Hazrat Ali quotes about life, love, about friendship, heart touching quotes, success, hazrat ali ka farman, about wife

دل کے اندھے کی نگاہ دنیا سے آگے نہیں جاتی 

Best of 10 Hazrat Ali ki khobsorat hikmat bahri batein in urdu text with images

اگر کسی سچ کو تم ناپسند کرتے ہو اس پر تمہارا متفق اور متحد ہونا

 کسی ایسے جھوٹ پر تمہارے منتشر(پریشان) ہونے سے اچھا ہے

 جسے تم پسند کرتے ہو

You Will Listen First Time Hazrat Ali quotes about life, love, about friendship, heart touching quotes, success, hazrat ali ka farman, about wife


عقلمند وہ ہے
 جو دل کی آنکھوں سے
 اپنا انجام دیکھ لیتا ہے 


عقلمند وہ ہے جو دل کی آنکھوں سے اپنا انجام دیکھ لیتا ہے


یہ سمجھ لو کہ آنے والا کل گزرنے والے آج سے زیادہ قریب ہے

 آج کا دن اپنا سب کچھ لے کر چلا جائے گا 

اور آنے والا کل اس کے پیچھے پیچھے لگا ہوا ہے

 اور آیا ہی چاہتا ہے



جو لوگ نیک ہیں ان کی شان یہ ہے 

کہ وہ ہنس رہے ہوتے ہیں

 لیکن ان کے دل رو رہے ہوتے ہیں





اپنے اندر قابل تعریف خوبیاں پیدا کرو پڑوسیوں کے حق کی حفاظت کرو

 وعدے پورے کرو نیک لوگوں کا کہا مانو نیکیوں کے خلاف چلنے والوں کی مخالفت کرو

 ہر ایک سے اچھا سلوک کرو ظلم اور جبر سے دور رہو 

خون نہ بہاؤ خدا کے بندوں کے ساتھ انصاف کرو

 غصہ پی جاؤ اور زمین پر فساد نہ پھیلاؤ کہ یہی وہ خوبیاں ہیں

 جن پر انسان فخر بھی کر سکتا ہے اور ناز بھی 



ایسے شخص کو اپنی بدی اور اپنے گناہ کا ذمہ دار نہ ٹھہراؤ 

جس کی نصیحت اور جس کی تعلیم کو تم نے ماننے سے انکار کر دیا ہو




 تمہیں آج کا دن قریب لگتا ہے سچ تو یہ ہے کہ آنے والا دن زیادہ قریب ہے 

دن کے اندر لمحے گزرے چلے جاتے ہیں مہینوں کے اندر دن لپکے چلے جاتے ہیں

 سالوں کے اندر مہینوں کی رفتار تیز سے تیز ہوتی جاتی ہے

 اور عمر کے اندر سال تو دیکھو کہ کیسے دوڑے چلے جا رہے ہیں 



یاد رکھو کہ خود تمہارا ضمیر تمہارا نگراں ہے




جو شخص اپس والوں کی مدد سے ہاتھ روک لیتا ہے

 اسے یہ نہ بھولنا چاہیے کہ اس وقت اس کا اپنا ایک ہاتھ رکے گا

 لیکن جب خود اس پر برا وقت پڑے گا 

تو اسے مدد دینے والے بہت سے ہاتھ رکے ہوئے ہوں گے 

جس کا برتاؤ اچھا ہوتا ہے لوگ ہمیشہ اس سے محبت کرتے ہیں  







اپنے کام سے کام رکھو اپس کے جھگڑوں کو تم کرو توبہ کرو کہ توبہ تمہارے ساتھ رہے گی اگر تعریف کرنا ہے تو صرف









اپنے پالنے والے کی تعریف کرو اور اگر برا کہنا ہے تو اپنے نفس کو برا کہو








Post a Comment

0 Comments