کیا آپ کے شوہر کو خوشی مل رہی ہے
یہ موضوع ہر لڑکے اور ہر لڑکی کے لیے جاننا بہت زیادہ ضروری ہے جس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آخر ایک لڑکے کی کیا خواہشات ہوتی ہیں ایک لڑکی سے وہ ایک لڑکی سے کیا چاہتا ہے ہر انسان کو دوسرے انسان سے کچھ نہ کچھ اُمیدیں لازمی ہوتی ہیں جب آپ ان کے ساتھ ایک خاص رشتوں میں جُڑے رہتے ہیں اور بلکل اسی طرح سے کچھ لڑکوں کی بھی خواہشات ہوتی ہیں اسے اُمیدیں ہوتی ہیں جن کو اگر لڑکیاں اچھی طرح سمجھ لیں تو ایک بہت اچھی زندگی گزاریں گی
نوٹ :آپ کو چاہیے کہ کبھی بھی آپ اپنے شوہر کو اس کے گھر والوں سے دور ہونے کا مشورہ نہ دیں جہاں لڑائی جھگڑا ہو جائے وہاں آپ صلح صفائی کا کام کریں اور کبھی بھی اپنے شوہر کو اس کے بہن بھائیوں کے خلاف مت کریں اس طرح رشتہ کبھی بھی کامیاب نہیں رہتے پھر ایسے لوگوں کو طلاق بہت جلدی ہوتی ہے شوہر کی بہن کو اپنی بہن سمجھیں شوہر کی ماں کو اپنی ماں سمجھیں اور شوہر کے بھائیوں کو اپنا بھائی سمجھ کر ان کے ساتھ پیش آئیں اور خدارا اپنی زندگی اور اپنا ایمان تباہ و برباد کرنے کے لیے کبھی بھی کسی تعویز والے بابوں کے پاس نہ جائیں، کیونکہ آپ کے ہر مسئلے کا حل صرف اللہ کے پاس ہے جادو، تعویز، دھاگے کرنے والے ایمان سے خالی ہوتے ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتے ہیں اپنے آپ کو بچائیں دنیا میں بھی اور قبر میں بھی
آج کی یہ معلومات میری تمام ان بہنوں کے لیے ہے جو کنواری ہے شادی کرنا چاہتی ہے یا شادی کی لائف میں داخل ہو چکی ہے اور زندگی میں سکون چاہتے ہیں اگر وہ میری یہ معلومات غور سے سن لیں تو مجھے اُمید ہے وہ 100 فیصد اپنی زندگی میں سکون ضرور پائیں گی
لڑکوں کو کچھ اُمیدیں ہوتی ہیں لڑکیوں سے جس طرح سے اگر لڑکیاں لڑکوں کی ان اُمیدوں پہ پورا اُترتی ہے تو لڑکی ایک بہت ہی پرسکون زندگی پا سکتی ہے
سب سے پہلے جو مرد کو چاہیے ہوتی ہے وہ عزت سب سے پہلے ہی اور سب سے ضروری جو لڑکے کی خواہش ہوتی ہے یہی ہوتی ہے کہ لڑکی اس کی عزت کرے مرد چاہے پرسنلی ہو یا پروفیشنل آن فیلڈ میں ہر فیلڈ میں عزت
دوسری بات دوستوں سے الگ کرنے کے بالکل بھی خواہش نہ کرے اگر آپ کا شوہر اگر آپ کے شوہر کے کچھ دوست ہیں اور دوستوں میں آپ کے شوہر کا زیادہ اُٹھنا بیٹھنا ہے تو آپ کو چاہیے کہ آپ کبھی بھی اس طرح سے نہ بولیں کہ آپ اپنے دوستوں کو چھوڑ دیں اپنے شوہر کو دوستوں سے الگ بالکل بھی نہ کریں
تیسری بات لڑکے کا ماضی دیکھ کر اس کو پرکھا بالکل بھی نہ جائے ہاں بہت سارے ایسے لڑکے ہوتے ہیں بہت ساری ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں بچپن میں بہت بچیاں بچے حرکتیں کر جاتے ہیں بچپنا ہوتا ہے نا دان اس بات کا علم نہیں ہوگا تو ہمیں لڑکے کا بچپن دیکھ کر یا لڑکے کا ماضی دیکھ کر ہمیں کچھ بھی پرکھنا نہیں چاہیے ہمیں موقع دینا چاہیے
چوتھی بات ہمیں لڑکے کو اپنانا چاہیے اگر ہم کسی رشتے میں جُڑتے ہیں تو ہمیں اس کو مکمل طور پر اپنانا چاہیے ہمیں یہ سوچنا نہیں چاہیے کہ چلیں شادی تو ہو جائے گی اس کے بعد میں اس کی عادتیں اور اس کو چینج کر لوں گی اس طرح کی سوچ رکھنے والی خاتون یا اس طرح کے سوچنے والی لڑکی کبھی بھی زندگی میں کامیاب نہیں ہو سکتی وہ جیسا ہے اس کو اسی حال میں ہی ایکسیپٹ کریں
پانچویں بات اگر کوئی کام کو زیادہ وقت دیتا ہے اور آپ کو وقت نہیں دے پاتا اور آپ کا یہ اسی سے یہی گلہ رہتا ہے کہ وہ آپ کو ٹائم نہیں دیتا تو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں اور اسے کام کرنے دیں کیونکہ کام ہوگا تو نام ہوگا کیونکہ ہر انسان کی پہچان اس کے کام سے ہی ہوتی ہے وہ انسان جب بھی فری ہوگا آپ کو ضرور وقت دے دے گا
چھٹی بات لڑکوں کی اُمیدوں پر پورا اُترنا ایک میاں بیوی ہونے کے ساتھ جیون ساتھی ہیں دُکھ سُکھ کے ساتھی ہیں لڑکے کی کچھ اُمیدیں ہوتی ہیں لڑکی اگر اس لڑکے کی اُمید پر پورا اُترتی ہے تو بھی بہت اچھی زندگی گزرتی ہے
ساتویں بات ایمانداری لڑکی کو ہمیشہ چاہیے کہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت زیادہ وفادار رہے وہ جتنی زیادہ ایماندار ہوگی لڑکے کو اتنی ہی زیادہ طاقت ملے گی اور وہ اتنی ہی زیادہ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرے گا
اٹھویں بات لڑکی کو ہمیشہ لڑکے کو پیار دکھانا چاہیے پیار جتانا چاہیے ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے جب لڑکی لڑکے سے بے پناہ محبت کرتی ہے اٹریکشن خود ہی بڑھ جاتی ہے
نویں بات اگر آپ کے ہاتھ میں لذت ہے کھانا بنانے کی تو آپ کا شوہر جہاں کہیں بھی ہو وہ دوڑتا گھر چلا آئے گا وہ باہر کھانا کھانے سے زیادہ آپ کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا کھائے گا اس طرح میاں بیوی میں محبت بھی بڑھ جاتی ہے پھر خاوند اپنی بیوی کی تعریف بھی کرتا ہے
دسویں جب آپ بازار سے کچھ خرید و فروخت کرنے کے لیے جاتی ہیں تو لازمی اپنے شوہر کے لیے ایک چھوٹا سا گفٹ لایا کریں کیونکہ تحفے رشتوں میں محبت بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں تو یہ تھی ہماری آج کی معلومات آپ کو بہت زیادہ پسند آئی ہوگی
0 Comments