Top Posts

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Zindagi Mein Naap Tol Aise Karain : Dilchasp tareekhi islamic waqiat In urdu text


ایک ایسا واقعہ جس کو سننے کے بعد کبھی کسی کا نقصان نہیں ہوگا مجھے یقین ہے اس کو سننے کے بعد کئی لوگ مالدار بھی ہو جائیں گےاور ان کے کاروبار میں برکتیں بھی ہونا شروع ہو جائیں گی تو واقعہ شروع کرتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے گاؤں میں رہنے والا ایک کسان کھیتی باڑی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر میں تیار کیا ہوا مکھن بھی شہر میں فروخت کیا کرتا تھا
 ایک دن حسب معمول اس کی بیوی نے مکھن تیار کر کے اس کے حوالے کیا تاکہ وہ اس سے شہر جا کر بھیج آئے یہ مکھن ایک کلو کے گول پیڑوں یعنی ٹکڑوں کی شکل میں تھا شہر پہنچ کر کے کسان نے مکھن دکاندار کو فروخت کیا اس کی رقم وصول کی اور اسی دکان سے گھر کا راشن چائے کی پتی چینی اور دالیں وغیرہ خریدی 
اور واپس اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا 
کسان کے جانے کے بعد دکاندار نے مکھن کو فریزر میں رکھنا شروع کیا تو اچانک اس کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایک پیڑے کا وزن کیا جائے جب وزن کیا تو مکھن ایک کلو کے بجائے 900 گرام نکلا یعنی 100 گرام کم تھے حیرت و صدمے سے دوچاراس دکاندار نے سارے پیڑے ایک ایک کر کے تول ڈالے مگر کسان کے لائے ہوئے سب پیڑوں کا وزن ایک جیسا یعنی 900 گرام ہی تھا
یوں ہر پیڑے میں 100 گرام کم تھے اگلی مرتبہ جیسے ہی کسان مکھن لے کر دکاندار کے پاس پہنچا تو اس نے غصےسے بپھر کر کہا دور ہو جاؤ میری نظروں سے میں تم جیسے دھوکے باز سے ہرگز مکھن نہیں خریدوں گا تم ایک کلو کا بول کر مجھے کم مکھن دے دیتے ہو 
ناظرین یہاں سے غور کیجئے گا کہ کسان نے جواب میں کیا کہا کسان مسکین سی صورت بنا کر بولا بھائی اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہم تو غریب لوگ ہیں ہمارے پاس وزن تولنے کی کہ باٹ خریدنے کی طاقت کہاں بات درست سال یہ ہے کہ میں آپ سے چینی اور دال وغیرہ کے جو ایک ایک کلو کے پیکٹ لے جاتا ہوں اس میں سے ایک پیکٹ کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ کر ایک ایک کلو مکھن کے پیڑے تول لیتا ہوں اور آپ کے پاس لا کر بیچ دیتا ہوں 
یہ سن کر مارے شرمندگی کے دکاندار ماتھے پر پسینہ آگیا اور وہ سمجھ گیا تول کیوں کم ہوا ناظرین یہ جب اپنی دکان سے سامان بھیجتا تھا تو یہ دھوکے بازی کر کے بھیجتا تھا اسی لیے اس کے ساتھ بھی دھوکا ہوا اگر اپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو میں روزانہ بہت ہی خوبصورت سچے اسلامی واقعات اپلوڈ کرتا ہوں جس کو پڑھنے کے بعد انسان کی زندگی کو بدلنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہتی. شکریہ  اللہ حافظ


Post a Comment

0 Comments