ناظرین، آج آپ کو ایک ایسا واقعہ بتایا جائے گا جسے سننے کے بعد آپ کبھی کوئی ایسی غلطی نہیں کریں گے اور دولت آپ کا مقدر بن جائے گی۔ اس واقعے کا عنوان ہے "کل کا فقیر، آج کا امیر"۔ ناظرین، یہ ایک سچا واقعہ ہے اور میں نے اس ویڈیو میں حوالہ بھی دے دیا ہے۔ تو شروع کرتے ہیں۔
ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ بھنی ہوئی مرغی کھا رہا تھا کہ اتنے میں دروازے پر ایک سائل آگیا۔ اس شخص نے باہر نکل کر سائل کو جھڑک دیا جس پر سائل واپس چلا گیا۔
اس واقعے کے بعد وہ شخص محتاجی میں مبتلا ہو گیا۔ اس کی دولت جاتی رہی اور اس نے اپنی بیوی کو بھی طلاق دے دی۔ اس کی بیوی نے ایک اور شخص سے شادی کر لی۔ یہ عورت ایک دن اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ کھانا کھا رہی تھی اور ان کے سامنے بھنی ہوئی مرغی رکھی تھی کہ ایک سائل نے دروازے پر صدا لگائی۔ شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ یہ مرغی اس مانگنے والے کو دے دو۔ بیوی نے مرغی اس سائل کے حوالے کی اور روتی ہوئی واپس آئی۔
جب شوہر نے رونے کی وجہ دریافت کی تو اس نے بتایا کہ یہ سائل اس کا سابقہ شوہر ہے، مطلب پہلا شوہر جس نے اسے طلاق دی تھی۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے پہلے شوہر نے ایک سائل کو جھڑک کر واپس کر دیا تھا۔ عورت کے دوسرے شوہر نے یہ سن کر کہا، "اللہ کی قسم، میں ہی وہ سائل ہوں۔"
گردش زمانہ کا یہ ایک عجیب نظارہ تھا کہ اللہ نے اس بدمست مالدار کی ہر چیز، مال، کوٹھی، حتیٰ کہ بیوی بھی چھین کر اس شخص کو دے دی جو فقیر بن کر اس کے گھر پر آیا تھا۔ چند سال بعد اللہ اس شخص کو فقیر بنا کر اسی کے گھر پر لے آیا۔ واقعی، دولت پر غرور نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ہرتی پھرتی چھاؤں ہے۔
آج اس کے پاس ہے تو کل اس کے پاس۔ تاریخ ایسے سبق آموز واقعات سے بھری پڑی ہے۔ اب یہ انسان کا کام ہے کہ اس سے عبرت پکڑے۔ ناظرین، اگر آپ کو یہ واقعہ واقعی بہت پسند آیا ہے تو اس چینل کو لازمی سبسکرائب کریں اور اس ویڈیو کو لازمی لائک کریں۔ میں ایسے ہی اسلامی واقعات اس چینل پر روزانہ اپلوڈ کرتا ہوں تاکہ سننے والے اس پر عمل کر کے اپنی زندگی کو مزید خوبصورت بنا سکیں۔
0 Comments