Top Posts

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Bad Teacher Something Do Wrong With Student Arooj. (برا ٹیچر طالب علم عروج کے ساتھ کچھ غلط کرتا ہے۔)

 عروج ایک ذہین اور خوبصورت لڑکی تھی جو دسویں جماعت میں پڑھتی تھی۔ اس کے والدین نے اس کی تعلیم میں مدد کے لیے ایک ٹیوشن ٹیچر رکھا۔ ٹیچر دیکھنے میں بہت مہذب لگتا تھا اور عروج کے والدین اس پر اعتماد کرتے تھے۔

شروع میں سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن کچھ وقت بعد ٹیچر نے عروج کو ذاتی طور پر پڑھانے کے بہانے گھر کے دیگر افراد سے الگ پڑھانے کی کوشش کی۔ وہ عجیب سوالات کرتا اور باتوں کو غیر ضروری طور پر ذاتی رخ دیتا۔ عروج کو اس کے رویے سے الجھن محسوس ہونے لگی، لیکن وہ کچھ کہنے سے ڈرتی تھی۔

ایک دن، ٹیچر نے موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور عروج سے کہا، "تم بہت خاص ہو، تم اپنی فیملی میں بہت خوبصورت ہو، ٹیچر نے عروج کا ہاتھ پکڑ کر کہا  میں تم سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، میں تمہاری بہت مدد کر سکتا ہوں، لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانی چاہیے۔" عروج فوراً سمجھ گئی کہ ٹیچر کی نیت خراب ہے۔

عروج نے خود پر قابو پایا اور پانی پینے کے بہانے سے کمرے سے باہر نکل گئی۔ اس نے فوراً اپنی ماں کو سب کچھ بتا دیا۔ اس کی ماں نے نہ صرف ٹیچر کو گھر سے نکالا اس کے ماں، باپ، بھائی اور چچا نے ٹیچر کو خوب مارا اور اس کے خلاف قانونی کروائی کی اور پورے محلے میں اس کے بارے میں سب کو بتا دیا تاکے وہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ کر سکے۔

دوستو ایک بات یاد رکھیں اگر آپ کی بچی کی تربیت آپ نے بہت اچھی کی ہے اور کبھی آپ نے کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا تو کبھی آپ کی اولاد کے ساتھ غلط نہیں ہوگا 

عروج کی بہادری اور بروقت قدم اٹھانے نے اسے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ یہ کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ اگر کوئی شخص غلط رویہ اختیار کرے تو خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر کسی بڑے کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ خاموشی ایسے لوگوں کو اور زیادہ حوصلہ دیتی ہے۔ اور آئے دن بہت سے لوگ خاموش رہنے اور ڈر کی وجہ سے اپنی زندگیاں خراب کروا رہے ہیں- 

Post a Comment

0 Comments