ایک ایسا واقعہ جس کو سننے کے بعد کبھی کسی کا نقصان نہیں ہوگا مجھے یقین ہے اس کو سننے کے بعد کئی لوگ مالدار بھی ہو جائیں گےاور ان کے کاروبار میں برکتیں بھی ہونا شروع ہو جائیں گی تو واقعہ شروع کرتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے گاؤں میں رہنے والا ایک کسان کھیتی باڑی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر میں تیار کیا ہوا مکھن بھی شہر میں فروخت کیا کرتا تھا
ایک دن حسب معمول اس کی بیوی نے مکھن تیار کر کے اس کے حوالے کیا تاکہ وہ اس سے شہر جا کر بھیج آئے یہ مکھن ایک کلو کے گول پیڑوں یعنی ٹکڑوں کی شکل میں تھا شہر پہنچ کر کے کسان نے مکھن دکاندار کو فروخت کیا اس کی رقم وصول کی اور اسی دکان سے گھر کا راشن چائے کی پتی چینی اور دالیں وغیرہ خریدی
اور واپس اپنے گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا
کسان کے جانے کے بعد دکاندار نے مکھن کو فریزر میں رکھنا شروع کیا تو اچانک اس کے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ایک پیڑے کا وزن کیا جائے جب وزن کیا تو مکھن ایک کلو کے بجائے 900 گرام نکلا یعنی 100 گرام کم تھے حیرت و صدمے سے دوچاراس دکاندار نے سارے پیڑے ایک ایک کر کے تول ڈالے مگر کسان کے لائے ہوئے سب پیڑوں کا وزن ایک جیسا یعنی 900 گرام ہی تھا
یوں ہر پیڑے میں 100 گرام کم تھے اگلی مرتبہ جیسے ہی کسان مکھن لے کر دکاندار کے پاس پہنچا تو اس نے غصےسے بپھر کر کہا دور ہو جاؤ میری نظروں سے میں تم جیسے دھوکے باز سے ہرگز مکھن نہیں خریدوں گا تم ایک کلو کا بول کر مجھے کم مکھن دے دیتے ہو
ناظرین یہاں سے غور کیجئے گا کہ کسان نے جواب میں کیا کہا کسان مسکین سی صورت بنا کر بولا بھائی اس میں میرا کوئی قصور نہیں ہم تو غریب لوگ ہیں ہمارے پاس وزن تولنے کی کہ باٹ خریدنے کی طاقت کہاں بات درست سال یہ ہے کہ میں آپ سے چینی اور دال وغیرہ کے جو ایک ایک کلو کے پیکٹ لے جاتا ہوں اس میں سے ایک پیکٹ کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ کر ایک ایک کلو مکھن کے پیڑے تول لیتا ہوں اور آپ کے پاس لا کر بیچ دیتا ہوں
یہ سن کر مارے شرمندگی کے دکاندار ماتھے پر پسینہ آگیا اور وہ سمجھ گیا تول کیوں کم ہوا ناظرین یہ جب اپنی دکان سے سامان بھیجتا تھا تو یہ دھوکے بازی کر کے بھیجتا تھا اسی لیے اس کے ساتھ بھی دھوکا ہوا اگر اپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو میں روزانہ بہت ہی خوبصورت سچے اسلامی واقعات اپلوڈ کرتا ہوں جس کو پڑھنے کے بعد انسان کی زندگی کو بدلنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہتی. شکریہ اللہ حافظ
0 Comments