Top Posts

10/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ye Fitnah Ka Dor Hai? Hazrat Ali Bayan in Urdu Text ( Nehjul balagha )


ایک شخص نے خطبے کے دوران کھڑے ہو کر حضرت علیؑ سے کہا کہ ہمیں یہ بتائیے کہ یہ فتنہ کیا ہے اور کیا آپ
 نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کچھ پوچھا تھا اس پر حضرت علیؑ نے کہا جس وقت یہ آیت نازل ہوئی (ترجمہ کیا لوگوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ اگر وہ ایک بار کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے تو اس کے بعد انہیں کبھی آزمایا نہیں جائے گا اور یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا) اس وقت میں سمجھ گیا کہ جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے درمیان ہیں ہم پر فتنہ نہیں آئے گا 
چنانچہ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم یہ کون سا فتنہ ہے جس کی اللہ نے آپ کو خبر دی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اے علیؑ یہ امت میرے بعد فتنے میں مبتلا ہوگی تو میں نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم احد کے دن جب شہید ہونے والے مسلمان شہید ہو چکے تھے
 
شہادت مجھ سے روک لی گئی تھی اور اس بات پر میری پریشانی دیکھ کر کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ تمہیں بشارت ہو کہ تم بھی شہید ہو گے اور یہ بھی فرمایا تھا کہ یوں ہی ہو کر رہے گا مگر یہ کہوں کہ اس وقت تمہارے صبر کی کیا حالت ہوگی تو میں نے کہا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم وہ صبر کا نہیں خوشی اور شکر کا موقع ہوگا
 پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اے علیؑ حقیقت یہ ہے کہ لوگ میرے بعد مال اور دولت کی وجہ سے فتنوں میں پڑ جائیں گے اور خدا پر اپنے دین کا احسان جتائیں گے اس کی رحمت کی آرزو تو کریں گے لیکن اس کے عذاب سے نہ ڈر ہو جائیں گے جھوٹے شک اور شبہ کرنے لگیں گے غافل کر دینے والی خواہشیں کرنے لگیں گے
 اور انہی باتوں کی وجہ سے حرام کو حلال کر لیں گے یہ لوگ شراب کو انگور اور کھجور کے پانی کا نام دیں گے حرام مال کو ہدیہ کہنے لگیں گے اور اسی طرح سود کو تجارت کا نام دے کر ان سب کو جائز سمجھ لیں گے میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں اس وقت لوگوں کو کس درجے پر سمجھوں کیا یہ سمجھوں کہ انہوں نے دین چھوڑ دیا یا وہ فتنے میں مبتلا ہو گئے
 
آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ان کو فتنے میں مبتلا سمجھنا ناظرین مجھے امید ہے کہ آپ کو سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملا ہوگا 


Post a Comment

0 Comments